چیف الیکشن کمشنر نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو بروقت یقینی بنانے کے لئے اہم اجلاس 2 ستمبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو بروقت یقینی بنانے کے لئے اہم اجلاس بدھ 2 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اجلاس میں متعلقہ ونگز صوبہ پنجاب میں اس وقت حلقہ بندیوں پر پیشرفت کے جائزہ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قواعد و قوانین کا اجراءکے بارے …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو بروقت یقینی بنانے کے لئے اہم اجلاس بدھ 2 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اجلاس میں متعلقہ ونگز صوبہ پنجاب میں اس وقت حلقہ بندیوں پر پیشرفت کے جائزہ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قواعد و قوانین کا اجراءکے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی نمائندوں سے مشاورت، انتخابی مواد کے حصول اور بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران اور ڈسٹرکٹ آفیسران کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔