چیف انجینئر آپریشن محمد کاشف شاہ کی زیر صدارت اجلاس ، صارفین کی شکایات کا نوٹس لے لیا

5
صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز 18 جون کو فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کرینگے، ترجمان

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):چیف انجینئر آپریشن محمد کاشف شاہ نے کہا ہے کہ کچھ علاقوں میں صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کو بروقت حل نہ کرنے، کمپلینٹ دفاتر کے ٹیلی فون نمبرز کااٹینڈ نہ ہونا، خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی یا مرمت میں تاخیر اور معمولی خراب موسم میں گھنٹوں فیڈرز فالٹز کی شکایات متعلقہ افسران اور عملے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان کی ہدایات پرآئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے صارفین کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیسکو جیسی بہترین ڈسٹری بیوشن کمپنی اور اس کی انتظامیہ کے لئے ناقابل قبول ہے، بخوبی اندازہ ہے کہ شدید گرمی اور افرادی قوت میں کمی کے باوجود آئیسکو فیلڈ فارمیشنز صارفین کو معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں کیونکہ ہمارا صارف ہمارے لئے بہت قیمتی ہے

اور انہیں کیسے بھی حالات ہوں ریلیف فراہم کرنا ہماری اہم ترین پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے۔ محمد کاشف شاہ نے کہا کہ وہ اب خود مختلف کمپلینٹ دفاتر کے سرپرائز وزٹ کریں گئے ،شکایات دفتر کے نمبرز پر کال کر کے ان کی کارکردگی جانچیں گئے اور پیشہ وارانہ امور میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران و سٹاف کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گئی کیونکہ کچھ افراد کی نااہلی کے باعث ادارہ اور دیگر افسران و سٹاف کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھبی بھی برداشت نہیں ہو گا، کمزور اور اورلوڈڈ ٹرانسفارمرز کو تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے ،اس کے علاوہ اوور لوڈڈ فیڈرز کی بائرفیکشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ سسٹم پر آنے والے فالٹز اور ٹرپننگ میں نمایاں کمی لائی جائے۔ انہوں نے صارفین سے کہا کہ ہماری مکمل کوشش ہے کہ آپ کی شکایات کا بروقت ازلہ ممکن بنائیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔