چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چوہدری خالد محمود کا مری گرڈ اسٹیشن کا دورہ

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):مری نتھیا گلی اور گردونواح میں برفباری اور طوفانی بارشوں سے ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر ہوا،برفباری اور درختوں کے گرنے کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹی اور پول گرے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چوہدری خالد محمود نے مری گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا،براہ راست نگرانی اور قلیل وقت میں متاثرہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی،راستے بند ہونے کے باعث کچھ …

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):مری نتھیا گلی اور گردونواح میں برفباری اور طوفانی بارشوں سے ڈسٹری بیوشن سسٹم متاثر ہوا،برفباری اور درختوں کے گرنے کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹی اور پول گرے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چوہدری خالد محمود نے مری گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا،براہ راست نگرانی اور قلیل وقت میں متاثرہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی،راستے بند ہونے کے باعث کچھ علاقوں میں ٹرانسفارمرز اور انفرادی شکایات کے ازالے میں مشکلات کا سامنا ہے۔چیف ایگزیکٹیو آئیسکو نےتمام انفرادی شکایات کو بھی جلد حل کرنے کی ہدایات دی اور کہا کہ آپریشن کنسٹریکشن اور جی ایس او کی ٹیمیں مکمل متحرک ہیں۔

مزید خبریں