اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون الرشید کو چیف جسٹس لاہور کاہائی کورٹ مقررکرنے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوبھجوادیا ہے ،جمعرات کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ہوا جس میں جسٹس مامون الرشید کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقررکرنے کے معاملے پرغورکیا گیا ،کمیشن نے تفصیلی غور کے بعد جسٹس …
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس’ لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون الرشید کو چیف جسٹس لاہور کاہائی کورٹ مقررکرنے کی سفارش’ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوبھجوادیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون الرشید کو چیف جسٹس لاہور کاہائی کورٹ مقررکرنے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوبھجوادیا ہے ،جمعرات کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ہوا جس میں جسٹس مامون الرشید کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقررکرنے کے معاملے پرغورکیا گیا ،کمیشن نے تفصیلی غور کے بعد جسٹس مامون الرشید کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد کرتے ہوئے اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کوارسال کردی ہیں جہاں سے منظوری کے بعد معاملہ حتمی منطوری کیلئے صدرمملکت کو بھجوایا جائے گا ، حتمی منظوری کے بعدجسٹس مامون الرشید یکم جنوری 2020کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے ،یادررہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس 31دسمبر 2019ء کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔








