لاہور۔24جنوری (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جنید غفار شریک ہوئے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بذریعہ آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی عدالتوں میں اصلاحات، سائلین کو بروقت …
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس،سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔24جنوری (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جنید غفار شریک ہوئے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بذریعہ آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی عدالتوں میں اصلاحات، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ہائی کورٹس کے بہترین تجربات ، عملی اقدامات کو ضلعی عدالتوں میں نافذ کرنے کے لیے تعاون اور رہنمائی فراہم کی جائے گی ۔








