چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے بین الاقوامی لاءاٹارنی بیرسٹرخاور قریشی کی ملاقات

اسلام آباد ۔11 اگست(اے پی پی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے بین الاقوامی لاءاٹارنی بیرسٹرخاور قریشی نے ہفتہ کو یہاں ان کے چیمبرمیں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی اورعدالتی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرسٹر خاور قریشی عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے خلاف کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ظفراقبال بھی موجود تھے۔