چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ترک سفیر مصطفی یرداکل نے ملاقات

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے ملاقات کی اور انہیںترکی کی عدلیہ کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات پہنچانے کے ساتھ نیک خواہشات کااظہار کیا۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہونے والی ملاقات میں ترکی کے سفیر نے چیف جسٹس آف پاکستان کوپاک ترکی تعلقات سے آگاہ کیا …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے ملاقات کی اور انہیںترکی کی عدلیہ کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات پہنچانے کے ساتھ نیک خواہشات کااظہار کیا۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہونے والی ملاقات میں ترکی کے سفیر نے چیف جسٹس آف پاکستان کوپاک ترکی تعلقات سے آگاہ کیا اورکہاکہ دونوں ملکوں میں مختلف حوالوں سے یکسانیت پائی جاتی ہے اوردونوں ممالک کی روایات اورثقافث مشترک ہیں۔ ترک سفیر نے چیف جسٹس کوآئندہ ماہ انقرہ میں ترک ریپبلک کی کونسل آف سٹیٹ کے قیام کی 150ویں سالگرہ میںشرکت کی دعوت دی۔ ترک سفیر نے ملاقات کیلئے وقت دینے پرچیف جسٹس کاشکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں