چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ کی سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات

221

گلگت۔19فروری (اے پی پی):چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نےسنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی،اس دوران رجسٹرار غلام عباس چوپا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

ترجمان چیف کورٹ گلگت بلتستان کے مطابق اس موقع پرگلگت بلتستان چیف کورٹ اور سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اشتراک سے گلگت بلتستان میں بین الاقوامی معیار کا اربیٹریشن سنٹر کے قیام پر اتفاق ہوا اور ملاقات میں سنگاپور بین الاقوامی اربیٹریشن حکام کا گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سطح پر اربیٹریشن سنڑ کے قیام کے لئے معاونت کی یقین دہائی کرائیں اور اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین قانون گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے،گلگت بلتستان میں ججز اور وکلا کو بین الاقوامی اربیٹریشن کے قوانین کے حوالے سے تربیت دینگے اور اس طرح بین الاقوامی اربیٹریشن سنڑ سنگاپور کے اشتراک سے دوسر ے مرحلے میں گلگت بلتستان ججز اور وکلا کو ٹرینگ کے لئے سنگاپور بلا ینگے اور عالمی سطح کے اداروں تک رسائی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔