دوحہ۔19فروری (اے پی پی):قطر نے اس امر پر زور دیا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ بیرونی عناصر نہیں فلسطینی عوام کو کرنا ہے ۔یہ بات قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔ العربیہ اردو کے مطابق ترجمان سے غزہ کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس میں کہا تھا گیا تھا کہ امریکا نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کے بارے …
غزہ کے مستقبل کا فیصلہ بیرونی عناصر نہیں فلسطینی عوام کو کرنا ہے ،قطر

مزید خبریں
دوحہ۔19فروری (اے پی پی):قطر نے اس امر پر زور دیا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ بیرونی عناصر نہیں فلسطینی عوام کو کرنا ہے ۔یہ بات قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔
العربیہ اردو کے مطابق ترجمان سے غزہ کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس میں کہا تھا گیا تھا کہ امریکا نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کے بارے میں جس مؤقف کا اظہار کیا آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں،جس پر قطری ترجمان نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے یہ فلسطینیوں کا مسئلہ ہے کہ اس جنگ کے بعد کیا ہونا چاہیے اور اس کا فیصلہ بھی فلسطینی ہی کریں گے۔
اس بارے میں فلسطینیوں کی نمائندگی کون کرتا ہے اور فلسطینی سیاسی گرپوں کی اس میں شراکت کیسے ہوتی ہے یہ فیصلہ بھی فلسطینیوں نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو امدادی سامان منتقل کیا گیا ہے یہ ناکافی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کو مذاکراتی ضرورتوں کے لئے استعمال کرنا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔








