29.9 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںچیف منسٹر سمر گیمز 2025 کے لیے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی کبڈی ٹیم...

چیف منسٹر سمر گیمز 2025 کے لیے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی کبڈی ٹیم کا انتخاب ، ٹرائلز کا سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم گوجر خان میں انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔31مئی (اے پی پی):چیف منسٹر سمر گیمز 2025 کے لیے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی کبڈی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں ٹرائلز سوار محمد حسین شہید اسپورٹس اسٹیڈیم گوجر خان میں منعقد کیے گئے۔ ایونٹ کے مہمانان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورایہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اسپورٹس کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹرائلز کا انعقاد ضلعی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور تحصیل اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجر خان کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ منتخب ہونے والے کھلاڑی راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے چیف منسٹر سمر گیمز 2025 میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

تقریب کے دوران مہمانان خصوصی نے کبڈی جیسے قومی کھیل کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے ایونٹس نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ مقامی کمیونٹی نے کبڈی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایسے مواقع فراہم کرنے پر ضلعی و تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603642

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں