چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے پر ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کو شاباش

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے پر ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی۔سی ٹی او اسلام آباد نے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناداور نقد انعامات سے نوازا۔پولیس ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے والے ٹریفک پولیس افسران و جوانوں …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے پر ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی۔سی ٹی او اسلام آباد نے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناداور نقد انعامات سے نوازا۔پولیس ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے والے ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی ۔انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو تعریفی اسناداور نقد انعامات سے بھی نوازا۔

اس موقع پرسی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں افسران اور جوانوں کی محنت و لگن قابلِ ستائش ہے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے یہ افسران و جوان شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ کرنے اور ٹریفک کو بلارکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،

حادثات میں کمی لانے کے لئے قانون پر عملد ر آمد کرانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں۔

سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے آگاہی ٹیم مختلف اوقات میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہےجبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ریڈیو ایف ایم92.4 پر بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کررہی ہے۔