چیلسی نے انگلش پریمیئر لیگ میں وولور ہیمپٹن وانڈررز کو 1-3 سے ہرا دیا

117
English Premier League
English Premier League

لندن۔21جنوری (اے پی پی):چیلسی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں وولور ہیمپٹن وانڈررز کو 1-3 گول سے ہرا دیا،یہ چیلسی کی لیگ میں 11ویں فتح ہے۔توسین ادارابیو،مارک کوکوریلا اور نونی مادوکے نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم چیلسی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں چیلسی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وولور ہیمپٹن وانڈررز کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

چیلسی کی فتح میں ۔توسین ادارابیو،مارک کوکوریلا اور نونی مادوکے نے ایک ایک گول کر کے اہم کردار ادا کیا۔ وولور ہیمپٹن وانڈررز کی جانب سے واحد گول میٹ ڈوہرٹی نے سکور کیا۔ یہ چیلسی کی ای پی ایل میں گیارہویں فتح ہے۔اس فتح کے بعد چیلسی کی ٹیم ترقی پاکر پوائنٹس ٹیبل پر 40 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزشین پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے ،آرسنل اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں 44،44 مساوی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔چیلسی کی ٹیم 40 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 38 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔