تائی پے ۔21جنوری (اے پی پی):تائیوان میں 6.0 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔اے ایف پی کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جنوبی تائیوان کے ضلع یوجنگ کے شمال میں 12 کلومیٹر (7.5 میل) دور ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کے باعث 27 افراد زخمی ہوئے۔مقامی حکام کے مطابق زلزلہ مٹی کے تودے گرنے اور مکانات کی چھتیں …
تائیوان میں 6 درجے شدت کا زلزلہ ،27 افراد زخمی
تائی پے ۔21جنوری (اے پی پی):تائیوان میں 6.0 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔اے ایف پی کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جنوبی تائیوان کے ضلع یوجنگ کے شمال میں 12 کلومیٹر (7.5 میل) دور ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کے باعث 27 افراد زخمی ہوئے۔مقامی حکام کے مطابق زلزلہ مٹی کے تودے گرنے اور مکانات کی چھتیں گرنے کا باعث بنا ۔
تائیوان کی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ 50 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے ہیں جس نے ابتدائی زلزلے کی شدت 6.4 بتائی ہے۔ نیشنل فائر ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے سے کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں، جبکہ سڑکیں پتھروں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئیں۔ تائیوان کی وزارت صحت نے بھی 27 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔









