انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا پانچویں مرحلہ جیت لیا۔

میڈرڈ۔27اگست (اے پی پی):انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا پانچویں مرحلہ جیت لیا۔

21 سالہ برطانوی سائیکلسٹ انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن کی ریس میں یہ مجموعی طور پر دوسری فتح ہے۔ بی بی سی کے مطابق ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔بیلجیئم کے سائیکلسٹ جورڈی میوس نے ریس کے پانچویں مرحلے میں دوسرے جبکہ اٹلی کے سائیکل سوار ونسینزو البانیزے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ فالسیٹ سے روکیٹس تک پہاڑی ٹریک پر 171.1 کلو میٹر پر محیط تھا جس 21 سالہ برطانوی سائیکلسٹ انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

برطانوی سائیکلسٹ انگلینڈ کے سائیکلسٹ میتھیو برینن نے پانچویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 47 منٹ اور 2سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بیلجیئم کے سائیکلسٹ جورڈی میوس نے پانچویں مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اٹلی کے سائیکل سوار ونسینزو البانیزے نے تیسری ،اٹلی کے ہی سائیکلسٹ الیسانڈرو رومیلے نے چوتھی جبکہ فرانسیسی سائیکل سوار ایکسل لارنس نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ریس کے فیورٹ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ریڈ جرسی پر اپنا قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3310.6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس13ستمبر کو سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔