کولمبیا میں زلزلہ، 50 ہزار افراد کو امداد فراہم کی گئی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے نے کہا ہے کہ کولمبیا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے دو ہفتوں سے زائد عرصے بعد شدید متاثرہ 25 بلدیاتی علاقوں میں تقریباً 50 ہزار افراد کو امداد فراہم کی جاچکی ہے۔

اقوام متحدہ ۔27اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے نے کہا ہے کہ کولمبیا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے دو ہفتوں سے زائد عرصے بعد شدید متاثرہ 25 بلدیاتی علاقوں میں تقریباً 50 ہزار افراد کو امداد فراہم کی جاچکی ہے۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے)بت کہاہے کہ حکومتی کوششوں کے تعاون سے جاری امداد میں صاف پانی، پانی ذخیرہ کرنے کا سامان، عارضی صفائی کی سہولیات اور بچوں و بڑوں کے لیے حفظانِ صحت کی کٹس شامل ہیں۔ صحت کے شعبے میں طبی خدمات، بیماریوں کی نگرانی اور طبی مراکز کو بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔حکام کے مطابق زلزلے سے 3 لاکھ 25 ہزار افراد متاثر ہوئے، جبکہ 331 افراد ہلاک، 4 ہزار 439 زخمی اور 240 لاپتا ہیں۔ 31 ہزار سے زائد مکانات تباہ جبکہ 378 طبی مراکز اور 3 ہزار 758 اسکولوں کو نقصان پہنچا، جس کے باعث 4 لاکھ سے زائد بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔او سی ایچ اے کے مطابق کولمبیا کے لیے 62 کروڑ ڈالر کے انسانی امداد و بحالی منصوبے کے لیے اب تک صرف 47 فیصد فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔