چیلسی کی ٹیم فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل

57
FIFA World Club Football Tournament
FIFA World Club Football Tournament

واشنگٹن۔9جولائی (اے پی پی):جواؤ پیڈروکی شاندار کارکردگی کی بدولت چیلسی فٹ کلب کی ٹیم فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ برازیل کی فلومی ننسے فٹ بال کلب کی ٹیم ٹاپ 4 رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

چیلسی نے پہلے سیمی فائنل میچ میں حریف برازیلین فٹ بال کلب کی ٹیم فلومی ننسے کو با آسانی 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔جواؤ پیڈرو نے دو گول کر کے اپنی ٹیم چیلسی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بدھ کو میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ رودر فورڈکے مقام پر کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں برطانوی فٹ کلب کی ٹیم چیلسی اور حریف برازیلین فٹ بال کلب کی ٹیم فلومی ننسے آمنے سامنے تھیں جس میں چیلسی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فلومی ننسے کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

چیلسی کی جانب سے جواؤ پیڈرو نے بالترتیب 18 اور 56 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔