چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی قابل ذکر کامیابی ہے،چوہدری خالد محمود چیمہ

132
Exports of textile products
Exports of textile products

فیصل آباد۔ 05 جنوری (اے پی پی):چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چوہدری خالد محمود چیمہ نے کہا ہے کہ بے پناہ چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی قابل ذکر کامیابی ہے،ترسیلات زر میں اضافے اور درآمدات کے حجم میں کمی سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا بوجھ کم ہوا ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو سالانہ اربوں روپے خسارہ کرنے والے اداروں کی ہنگامی بنیادوں پر نجکاری کے لئے پیشرفت کرنی چاہیے، وزارتوں کے اخراجات میں مزید کمی کی جائے

ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والوں کے لئے متبادل پلان بنانا چاہیے جس کے تحت ایسے لوگوں کے روز مرہ کے معمولات متاثر ہوں اور وہ خود بخود ٹیکس نیٹ میں آئیں، ٹیکس دینے والوں کی ستائش کی جائے انہیں مراعات دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اس میں استحکام کو آگے بڑھانے کی حقیقی صلاحیت موجود ہے، تسلسل کو بر قرار رکھنے کے لئے سٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ”اڑان پاکستان“پروگرام کی کامیابی کے لئے وزیر اعظم نگرانی کیلئے اپنی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیں، پروگرام کی کامیابی کے لئے ایس آئی ایف سی کی طرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔