اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے راولپنڈی میں جاری ہیں۔
اے بی ایل سٹالینز اور نورپور لائنز کے درمیان چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں کل (منگل کو)واحد میچ کھیلا جائے گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہیں ۔
چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں اے بی ایل سٹالینز اور نورپور لائنز کے درمیان واحد میچ (منگل کو)کھیلا جائے گا۔یہ چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کا 14 واں میچ ہوگا۔اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔
اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم 5میچز میں سے اپنے 4 میچزجیت چکی ہے جبکہ اس کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نورپور لائنز کو مایہ ناز بلے باز امام الحق لیڈ کر رہے ہیں ۔
نورپور لائنز نے اب تک 5 میچزکھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 کا فائنل میچ 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔