چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں (کل) واحد میچ لیک سٹی پینتھرز اور نورپور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا

247
چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 ،اے بی ایل اسٹالینز نے لیک سٹی پینتھرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی۔10دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں (کل) بدھ کو واحد میچ لیک سٹی پینتھرز اور نورپور لائنز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ہیں ۔

بدھ کو ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں نورپور لائنز اور لیک سٹی پینتھرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ نورپور لائنز کو امام الحق لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں عامر یامین ، خوشدل شاہ ، روحیل نذیر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ۔

لائنز نے اب تک دو میچ کھیلے اور دونوں میچوں میں اسے شکست ہوئی ۔ لیک سٹی پینتھرز کی ٹیم شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حیدر علی ، عمر صدیق ، شرجیل خان اور اسامہ میر شامل ہیں۔ لیک سٹی پینتھرز نے اب تک 2 میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔