چینی اور پاکستانی ماہرین کا مکران کے ساحل کے قریب سمندر میں جیالوجیکل سٹرکچر اور قدرتی وسائل پر تحقیق کےلئے مشرکہ مشن کا آغاز

بیجنگ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) چینی اور پاکستانی ماہرین نے مکران کے ساحل کے قریب سمندر میں جیالوجیکل سٹرکچر اور قدرتی وسائل پر تحقیق کے لئے مشرکہ مشن کا آغاز کیا ہے۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مشن چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ساﺅتھ چاینا سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانولوجی کے سائنسی تحقیق کے لئے تیار کردہ خصوصی بحری جہاز شی یان تھری کے ذریعے مکمل …

بیجنگ ۔ 16 جنوری (اے پی پی) چینی اور پاکستانی ماہرین نے مکران کے ساحل کے قریب سمندر میں جیالوجیکل سٹرکچر اور قدرتی وسائل پر تحقیق کے لئے مشرکہ مشن کا آغاز کیا ہے۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مشن چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ساﺅتھ چاینا سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانولوجی کے سائنسی تحقیق کے لئے تیار کردہ خصوصی بحری جہاز شی یان تھری کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جو دونوں ممالک کا سائنسی تحقیق کا پہلا مشترکہ مشن ہے۔اس مشن کا مقصد قدرتی آفات سے نقصانات کو کم سے کم کرنا ہے۔