چینی سفیر یاﺅ جنگ، برطانوی ہائی کمشنر تھامس بریو، جرمن سفیر مارٹن کابلر، جاپانی سفیر تاکاشی کورائے اور ترکی کے سفیر مصطفیٰ احسان کا پینل مباحثے میں اظہار خیال

اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) چین، برطانیہ، جرمنی، جاپان اور ترکی کے سفارتکاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے پرکشش اور مواقع سے بھرپور ملک قرار دیتے ہوئے اس کے حقیقی اور مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کو یہاں ایک سیمینار کے دوران چین کے سفیر یاﺅ جنگ، برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس بریو، جرمنی کے سفیر …

اسلام آباد۔ 07 مئی (اے پی پی) چین، برطانیہ، جرمنی، جاپان اور ترکی کے سفارتکاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے پرکشش اور مواقع سے بھرپور ملک قرار دیتے ہوئے اس کے حقیقی اور مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کو یہاں ایک سیمینار کے دوران چین کے سفیر یاﺅ جنگ، برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس بریو، جرمنی کے سفیر مارٹن کابلر، جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے اور ترکی کے سفیر مصطفیٰ احسان نے ایک پینل مباحثہ میں حصہ لیا۔ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو کے9 فیصد تک بڑھنے کے امکانات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ سالوں میں ترقی پر مبنی پالیسی اختیار کی ہے اور اس ضمن میں مثبت پیش رفت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت پرعزم ہے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہی ہے جبکہ یہاں کاروباری طبقہ اور نجی شعبہ بڑے فعال ہوئے ہیں، اس تناظر میں پاکستان کی ترقی کے امکانات روشن ہیں، اس سلسلے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔