چینی صدرکی یوگنڈا کے ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ ۔ 26 جون (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے بیجنگ میں یوگنڈا کے صدر یوویری کگوٹا موسوینی سے ملاقات کیاوردونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور یوگنڈا کے تعلقات آگے بڑھتے ہوئے مکمل تعاون اور شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں۔ انہوں نے یوگنڈا کے صدر موسوینی کی چین یوگنڈا دوستی …

بیجنگ ۔ 26 جون (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے بیجنگ میں یوگنڈا کے صدر یوویری کگوٹا موسوینی سے ملاقات کیاوردونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور یوگنڈا کے تعلقات آگے بڑھتے ہوئے مکمل تعاون اور شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں۔ انہوں نے یوگنڈا کے صدر موسوینی کی چین یوگنڈا دوستی و تعلقات کے فروغ کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی سیاسی اعتماد میں اضافے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔ شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ یوگنڈا دی بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کی تعمیر سمیت دونوں ممالک کے عوام کے لئے زیادہ خوشحالی کے لئے کوشش کرے گا۔

Leave a Reply