چینی صدر پاپوا نیو گنی پہنچ گئے

90

پورٹ موبسی ۔ 16 نومبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ بحر الکاہل کی جزائر پر مشتمل ریاست پاپوا نیوگنی کے دارالحکومت پورٹ موریسبی پہنچ گئے ہیں۔ یہ کسی بھی چینی لیڈر کا ریاست کا پہلا دورہ ہے اور اسے غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ انہوںاعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے دو طرفہ امور پر گفتگو کی ۔ چینی صدر کا پورٹ موریسبی پہنچنے پر عوامی اور سرکاری طور شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے آمد کے تھوڑی دیر بعد ملکی پارلیمنٹ کے باہر تعمیر کی جانے والی ایک بڑی شاہراہ کا افتتاح بھی کیا۔ پورٹ موریسبی میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کی سمٹ میں شرکت سے قبل چینی صدر پہنچے ہیں۔ یہ دو روزہ سربراہ اجلاس ہفتہ سترہ نومبر سے شروع ہوگا۔