چینی صدر کا اقتصادی شعبے کو مزید ترقی دینے کے لئے اقدامات کا اعلان

بیجنگ۔10 اپریل (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے ملکی اقتصادی شعبے میں مزید ترقی کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے ہائینن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی کرنے، مزید منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر اورآسان شرائط جیسی تجاویز پر …

بیجنگ۔10 اپریل (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے ملکی اقتصادی شعبے میں مزید ترقی کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے ہائینن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی کرنے، مزید منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر اورآسان شرائط جیسی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کی جانب سے یہ اعلان امریکا کے ساتھ تجارتی محاذ آرائی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ تاہم چینی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ ان ضوابط پر کب سے عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں