چینی صدر کا موسم سرما کی آمد پر کا آفت زدہ علاقوں کا دورہ

72
Chinese President
Chinese President

بیجنگ۔11نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے تین ماہ قبل سیلاب کی زد میں آنے والے بیجنگ اور صوبہ حہ بے کے دیہی علاقوں کا دورہ کیا اورآفت زدہ علاقوں کی تعمیر نو کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ آفت زدہ علاقوں کے دورے کو موقع پر زور دیا کہ موسم سرما میں ہر ایک متاثرہ گھر کے لئے ہیٹنگ کا اچھی طرح بندو بست کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اناج کی پیداوار کسانوں کی خوشحالی سے لے کر ملک کی فوڈ سکیورٹی سے تعلق رکھتی ہے جس پر پوری توجہ دی جانی چاہیے۔صدر شی نے مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ تمام ضروری امدادی اقدامات اختیارکریں تاکہ متاثرہ لوگوں کو درپیش مشکلات کو دور کیا جا سکے۔اس کے ساتھ چینی صدر نے آبی تنصیبات ، سڑکوں اور  مکانات کی مرمت اور تعمیر نو سمیت دیگر امور پر بھی اہم ہدایات جاری کیں۔