چین، امریکا کا اختلافات کو کم کرنے پر اتفاق

بیجنگ۔11نومبر (اے پی پی):چین کے نائب وزیر اعظم اور چین-امریکا اقتصادی اور تجارت کے امور میں چینی رہنما حے لی فونگ نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر امریکی وزیر خزانہ ییلن کے ساتھ متعدد امور پر بات چیت کی۔ چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے کہا کہ سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان …

بیجنگ۔11نومبر (اے پی پی):چین کے نائب وزیر اعظم اور چین-امریکا اقتصادی اور تجارت کے امور میں چینی رہنما حے لی فونگ نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر امریکی وزیر خزانہ ییلن کے ساتھ متعدد امور پر بات چیت کی۔

چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے کہا کہ سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات کے لیے اقتصادی نتائج کی تیاری اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر باہمہ رابطوں کو مضبوط بنانے، اتفاق رائے حاصل کرنے، اختلافات کو کم کرنے اور غلط فہمیوں سے بچنے پر اتفاق کیا گیا۔ چین-امریکا اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ کے قیام اور اجلاسوں کے انعقاد کا خیرمقدم کیا گیا۔ فریقین کے رہنماوں کے درمیان براہ راست اور باقاعدگی سے بات چیت کرنے پر اتفاق کیاگیا۔