چینی صدر کا کوئلے کی کان کے حادثے پر روسی صدر سے اظہار تعزیت

91

بیجنگ ۔26نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے روس میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نےاپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ کیمیروو ریجن کے شہر بیلوو میں کوئلے کی کان میں گیس کا دھماکہ ہوا اور اس سے بھاری جانی نقصان ہوا۔

چینی صدر نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سےمتاثرین کے لئے گہری تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔