چینی صدر کی جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے ریو ڈی جنیرو آمد،باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا

108
چینی صدر کی جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے ریو ڈی جنیرو آمد،باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا

ریو ڈی جنیرو۔18نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ برازیل کے ہم منصب سیو لولا ڈی سلوا کی دعوت پر 19 ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریو ڈی جنیرو پہنچ گئے ۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق پیر کے روز ریو ڈی جنیرو پہنچنے پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور برازیل اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جو ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،

حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماداور تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے بین الاقوامی سطح پر گلوبل انصاف کی آواز بلند کرتے ہوئے عالمی امن و ترقی کے لئے اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک باہمی اعتماد ، تمام شعبوں میں تبادلوں و تعاون میں اضافہ ہوگا۔