بیجنگ ۔ 11 جون (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پنگ کرغزستان کے صدر سورون بےزینبیکوف کی دعوت پر 12 سے 14 جون تک کرغزستان کا دورہ کریں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ کے مطابق وہ بشکیک میں، شنگھائی تعاون تنظیم کی انیسویں سربراہی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ کرغزستان کے دورے کے بعد چینی صدر تاجکستان کے صدر ایمومالی راحمون کی دعوت …
چینی صدر 12 سے 16 جون تک کرغزستان و تاجکستان کا اہم دورہ کرینگے

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 11 جون (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پنگ کرغزستان کے صدر سورون بےزینبیکوف کی دعوت پر 12 سے 14 جون تک کرغزستان کا دورہ کریں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ کے مطابق وہ بشکیک میں، شنگھائی تعاون تنظیم کی انیسویں سربراہی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ کرغزستان کے دورے کے بعد چینی صدر تاجکستان کے صدر ایمومالی راحمون کی دعوت پر 14 سے 16 جون تک تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے اور دوشنبے میں ایشیا میں تعامل اور اعتمادسازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے پانچویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔








