اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):چینی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے سی پیک کے تحفظ کے لیے کیے گئے حالیہ حفاظتی اقدامات کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔
سنہوا نیوز نے پاک فوج کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے پاک فوج کے مکمل سیکیورٹی اقدامات اور بلوچستان میں نیم فوجی دستوں کے یونٹوں کی تعداد کو ایک سے بڑھا کر دوکرنے کے بیان کو نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتیں بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔