چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا وزیراعظم عمران خان اورچینی وزیر خارجہ اورکے مابین ملاقات پر تبصرہ

126
امریکا چینی اداروں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) چین نے کہا کہ چین پاکستان کی علاقائی خود مختاری اور قومی وقار کی حمایت جاری رکھے گا، پاک چین دوستی اٹوٹ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر قریبی باہمی تعاون مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ منگل کو بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیر خارجہ کے مابین ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دوستی اٹوٹ ہے، دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطح پر تبادلے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر باہمی قریبی تعاون بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار اور دونوں ممالک ہر فورم پر ایک دوسرے کی حمایت کر رہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چین پاکستان کی علاقائی خود مختاری اور قومی وقار کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین دوستانہ تبادلوں اور عملی تعاون کو فروغ دینے اور سی پیک کو اعلیٰ معیاری ترقی کا ماڈل بنانے کی غرض سے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعاون سے عوام کے ذرائع معاش میں بہتری آئی ہے۔