بیجنگ ۔ 10 جولائی (اے پی پی) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے برلن میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات کے دوران لی کی چیانگ نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں غیر یقینی کی صورت حال نظر آنے کے پس منظر میں چین اور جرمنی کو دنیا کی اہم معیشتوں کی حیثیت سے دوطرفہ اور کثیرجہتی تعاون کو وسعت دینی …
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کی جرمن چانسلر سے ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 10 جولائی (اے پی پی) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے برلن میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات کے دوران لی کی چیانگ نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں غیر یقینی کی صورت حال نظر آنے کے پس منظر میں چین اور جرمنی کو دنیا کی اہم معیشتوں کی حیثیت سے دوطرفہ اور کثیرجہتی تعاون کو وسعت دینی چاہیے۔دونوں ملکوں کو آزاد اورمنصفانہ تجارت اور منصفانہ عالمی نظام کے تحفظ کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ عالمی تجارتی خوشحالی اور عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دیا جاسکے۔








