بیجنگ۔11جولائی (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہےکہ وزیر خارجہ وانگ یی 12سے 16 جولائی تک ترکمانستان ، تاجکستان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس ، شنگھائی تعاون تنظیم افغانستان رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ اجلاس، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا ، علاقائی رابط سازی کے چیلنجز اور مواقع سے متعلق اعلی سطحی بین الاقوامی …
چینی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے ، وانگ وین بین

مزید خبریں
بیجنگ۔11جولائی (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہےکہ وزیر خارجہ وانگ یی 12سے 16 جولائی تک ترکمانستان ، تاجکستان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس ، شنگھائی تعاون تنظیم افغانستان رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ اجلاس، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا ، علاقائی رابط سازی کے چیلنجز اور مواقع سے متعلق اعلی سطحی بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
چینی ریڈیو کے مطابق ترجمان نےپریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دورہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روایتی دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کو فروغ دینے ، افغانستان میں قیام امن میں پیش رفت کے حصول ، بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانے اور علاقائی رابطہ سازی کے قیام کے لیے ایک اہم ترین سفارتی سرگرمی ہے ۔








