اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں مبینہ خفیہ سرگرمیوں سے متعلق انتھونی کلیکسن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی اور من گھڑت قرار دیا ہے جس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ اتوار کو کلیکسن رپورٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیبارٹری کی …
چینی ووہان لیب کی پاکستان میں مبینہ خفیہ سرگرمیوں سے متعلق انتھونی کلیکسن کی رپورٹ جعلی اور من گھڑت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں مبینہ خفیہ سرگرمیوں سے متعلق انتھونی کلیکسن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی اور من گھڑت قرار دیا ہے جس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ اتوار کو کلیکسن رپورٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں مبینہ خفیہ سرگرمیوں سے متعلق غیر ملکی صحافی انتھونی کلیکسن کی رپورٹ کو خودساختہ ، من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بائیو سیفٹی لیول ۔3(بی ایس ایل۔3) لیبارٹری پاکستان کے بارے میں کچھ بھی خفیہ نہیں۔ پاکستان اعتماد سازی اقدامات کے طور پر فسیلیٹی کے بارے میں حیاتیاتی اور مہلک ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فسیلیٹی کا مقصد بیماریوں سے پھیلنے والی تحقیقات ،نگرانی اور صحت سے متعلق ابھرتے ہوئے خطرات کے حوالے سے تحقیق اور ترقی کے ذریعے ڈاےیگناسٹک اور حفاظتی نظام کو بہتر بنانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بی ٹی ڈبلیو سی کی ذمہ داریوں پر سختی سے کاربند ہے، کنونشن پر مکمل عملدرآمد کی غرض سے سخت میکنزم کو یقینی بنانے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ تاہم کورونا وبا کے پس منظر میں رپورٹ کے ذریعے منفی تاثر پھیلانے کی کوشش مضحکہ خیز ہے،جس نے بیماریوں پر قابو پانے اور نگرانی اور بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں بہتر تیاریوں کیلئے ضرورت کو مزید اجاگر کیا ہے۔








