بیجنگ۔13جنوری (اے پی پی):چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کا وفد جنوری کے وسط میں جاپان کا دورہ کرے گا۔ شنہوا نیوز کے مطابق چین کی وزارت قومی دفاع نے پیر کو اعلان کیا کہ دورے کے دوران وفد جاپان کی وزارت دفاع اور سیلف ڈیفنس فورسز کے جوائنٹ سٹاف آفس کے سینئر حکام سے ملاقات کرے گا اور متعلقہ فوجی یونٹوں کا دورہ کرے گا۔اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تبادلوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو تقویت ملے گی۔