چینی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کا 24 رکنی وفد چین روانہ ہو گیا

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) چینی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کا 24 رکنی وفد چین روانہ ہو گیا ہے۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چین روانگی سے قبل وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سے ملاقات کی اوردورہ چین کے حوالے سے تفصیلی ہدایات حاصل کیں۔ اس موقع پر پاکستان …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) چینی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کا 24 رکنی وفد چین روانہ ہو گیا ہے۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چین روانگی سے قبل وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سے ملاقات کی اوردورہ چین کے حوالے سے تفصیلی ہدایات حاصل کیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی بھی موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ اور بااعتماد دوست ہے جبکہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اشتراک عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی جدید سیاسی جماعت کی عمدہ مثال ہے چنانچہ وفد کے اراکین کمیونسٹ پارٹی کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنے کی کوشش کریں۔ پاکستان تحریک انصاف کارکنان کےلئے خصوصی پروگرام تشکیل دینے پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت خصوصاً پاکستان میں چین کے سفیر کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں