بیجنگ۔19فروری (اے پی پی):چین کے خود مختار علاقے گوانگشی ژوانگ کی کاؤنٹی ٹینگ شیان میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
شنہوا نے ٹینگ شیان کے پبلک سکیورٹی بیورو کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح 5 بجے کے قریب ٹینگ شیان کاؤنٹی میں قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک منی وین نے سیمی ٹریلر ٹرک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور اور 2 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔