بیجنگ۔7جنوری (اے پی پی):چین کے علاقے تبت میں6.8 شدت کے زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ،62افراد زخمی ہیں۔
سی جی ٹی این کے مطابق زلزلہ تبت کے علاقے میں منگل کی صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز نیپال کی سرحد کے قریب ڈنگری کاؤنٹی میں تھا۔زلزلے میں53افراد ہلاک اور 62 زخمی ہو گئے ،علاقے کی اکثر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔