چین ، خام تیل کی پیداوار میں2021 کے دوران سالانہ بنیاد پر 2.4 فیصد اضافہ،حجم 199 ملین ٹن رہا

153

بیجنگ۔23جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ اس کی خام تیل کی پیداوار میں 2021 کے دوران سالانہ بنیاد پر 2.4 فیصد اضافہ ہوا،پیداواری حجم تقریباً 199 ملین ٹن رہا۔

چینی خبر رساں ادارے نے ادارہ شماریا ت کے حوالے سے بتایا کہ خام تیل کی ملکی پیداوار 2021 کے دوران 199 ملین ٹن کے قریب رہی جو 2020 کے مقابلے میں 2.4 فیصد جبکہ 2019 کی نسبت 4 فیصد زیادہ ہے، صرف دسمبر کے دوران خام تیل کی ملکی پیداوار 16.47 ملین ٹن رہی جو 2020 کے اسی ماہ کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال چین کی خام تیل کی درآمد 513 ملین ٹن کے قریب رہی جو کہ 2020 کی نسبت 5.4 فیصد کم ہے۔