چین ، شدید بارشوں اور سیلاب سے 80ہزارافراد متاثر

58

بیجنگ۔31جولائی (اے پی پی):چین کے مشرقی صوبے لیائوننگ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تقریبا 80ہزارافراد متاثر ہوئے۔چینی خبر رساں ادارے نے نیلیائوننگ فلڈ کنٹرول اور خشک سالی کے امدادی مرکز کے حوالے سے بتایا کہ شمال مشرقی چین کے صوبے لیائوننگ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تقریبا 80 ہزارافراد متاثر ہوئے،16ہزارہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جس سے 12.7 ملین یوآن تقریبا (1.9 ملین امریکی ڈالر) کا براہ راست معاشی نقصان ہوا ۔

حکام نے کہا کہ صوبے کے 13 درمیانے درجے کے آبی ذخائر اور 17 چھوٹے آبی ذخائر میں پانی کی سطح سیلاب کی وارننگ کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے دوراںصوبے بھر میں تقریبا 70ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ۔