حکومت پی ٹی آئی کے چھوڑے بھاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

پاکستان نے کمرشل بینکوں اور یورو بانڈز کے قرضہ دینے والے اداروں سے کوئی ریلیف مانگا ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی ایسا ارادہ ہے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے چھوڑے ہوئے بھاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے،حکومتی اقدامات کے باعث جولائی کے دوران درآمدی حجم میں 2.7 ارب ڈالر کی کمی آئی۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ درآمدات کم کرنے کی ہماری کوششوں کا بالآخر پھل ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے دوران درآمدات کا حجم 7.7 ارب ڈالر رہا جو جولائی میں کم ہوکر 5 ارب ڈالر پر آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال لیا ہے، ہماری حکومت پی ٹی آئی کے چھوڑے ہوئے بھاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔