"کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے مہاراشٹر کے ضلع ہنگولی میں اپنے آبائی گاؤں سنوک پیچری کے سرکاری سکول سے ’سکول ٹھیک کرو‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔”
بھارت: کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے ’’سکول ٹھیک کرو‘‘مہم کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
ممبئی۔16اگست (اے پی پی):کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے ریاست مہاراشٹر کے ضلع ہنگولی میں واقع اپنے آبائی گائوں سنوک پیچری کے ایک سرکاری سکول سے ’’سکول ٹھیک کرو‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
کے جے پی سرکاری ہسپتالوں میں بھی اسی طرح کی مہم چلائے گی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بانی صدر نے طلباء سے اپنی ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اب لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ انہیں تعلیم کے بارے میں بات کرنی چاہیے کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حکومت رہی ہو ، کسی نے سرکاری سکولوں کے لیے کام نہیں کیا اور اب اسکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم سوال پوچھ کر سیاست دانوں کو کام کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں ، ہر گھر ترنگا مہم کے لیے سیاسی بینروں پر خرچ ہونے والی رقم سرکاری سکولوں اور طلباء پر خرچ کی جاتی تو زیادہ بہتر ہوتا، سیاست دانوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ طلباء کو مستقبل بہتر بنا چاہتے ہیں یا نہیں۔دپکے نے مزید کہا کہ سیاست دانوں نے نئی پارلیمنٹ اور نیا وزیر اعظم ہائوس تو تعمیر تو کر لیا لیکن اپنے اپنے گائوں میں نئے تعلیمی ادارے کیوں نہیں بنا سکتے ،کیا ہم کسانوں اور مزدوروں کے بچوں کو اپنے ملک کا مستقبل نہیں سمجھتے ۔








