چین اور روس عالمی استحکام کے فروغ کی مشترکہ ذمہ داری پر عمل پیرا ہیں،چینی نا ئب صدر

چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے

بیجنگ ۔6جون (اے پی پی):چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ہان ژینگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سیاسی اعتماد کو مضبوط رکھنے، عملی تعاون کو بڑھانے، بین الاقوامی تعاون کو قریب تر کرنے اور چین۔روس تعلقات کی نئی جہتوں کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس دونوں عالمی اسٹریٹجک استحکام کے تحفظ اور عالمی گورننس کی بہتری میں اہم تعمیری قوتیں ہیں۔ چین۔روس کے اعلیٰ سطحی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم ہیں بلکہ عالمی امن اور استحکام کو فروغ دینے کی مشترکہ ذمے داری کو بھی نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے اور ایک زیادہ منصفانہ اور مناسب عالمی گورننس نظام کے قیام کو فروغ دینے کا منتظر ہے۔