اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) چین اور پاکستان دوطرفہ زرعی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔ چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کے مطابق ان کی طرف سے کئے گئے ایک سروے میں بتایا کہ چین پاکستان دوطرفہ زرعی تعاون میں ٹیکنالوجی، مصنوعات کی پروسیسنگ ، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بے پناہ امکانات ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں …
چین اور پاکستان میں زرعی تعاون میں ٹیکنالوجی، مصنوعات کی پروسیسنگ ، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بے پناہ امکانات موجود ہیں، چینی وزارت زراعت
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) چین اور پاکستان دوطرفہ زرعی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔ چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کے مطابق ان کی طرف سے کئے گئے ایک سروے میں بتایا کہ چین پاکستان دوطرفہ زرعی تعاون میں ٹیکنالوجی، مصنوعات کی پروسیسنگ ، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بے پناہ امکانات ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین قدرتی وسائل کی فراہمی بھی بنیادی طور پر سی پیک کے تحت دوطرفہ زرعی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس تحقیق میں دونوں ممالک کو زرعی مصنوعات کے معیار اور پیداوار میں بہتری لانے کے لئے مشترکہ تحقیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔









