چین اور کیوبا کے درمیان تعاون منصفانہ اور شفاف ہے، تر جمان چینی وزارت خارجہ

159

بیجنگ۔11دسمبر (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین اور کیوبا کے درمیان تعاون منصفانہ اور شفافیت پر مبنی ہے۔

بدھ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کیوبا میں نام نہاد چینی فوجی اڈے کے بارے میں امریکی تھنک ٹینک کی تشہیر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیسا کہ کیوبا کے نائب وزیر خارجہ ڈی کوسیو نے نشاندہی کی کہ کیوبا میں نام نہاد چینی فوجی اڈے کے بارے میں ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ خالص خام خیالی ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کیوبا کے درمیان تعاون منصفانہ اور شفافیت پر مبنی ہے، اس میں کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا جا تا، لیکن کسی تیسرے فریق کی جانب سے اسے بدنیتی سے بدنام کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے منصفانہ مطالبے پر توجہ دے اور کیوبا کے خلاف ناکہ بندی اور پابندیاں فوری طور پر اٹھائے، کیوبا کو نام نہاد "دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں” کی فہرست سے نکال دے اور کیوبا کی معاشی اور سماجی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنا بند کرے۔