چین اور یونیسکو کے سٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے بارے یادداشت پر دستخط
چین اور یونیسکو کے سٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے بارے یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
بیجنگ۔14مئی (اے پی پی):چین اور یونیسکو نے سٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک یادداشت پر دستخط کردیے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق یادداشت پانچ حصوں پر مشتمل ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چین اور یونیسکو عملی تعاون کو فروغ دیں گے، صدر شی جن پنگ کے تجویز کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹیو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹیو، گلوبل سیو لائزیشن انیشی ایٹیو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹیو کو مشترکہ طور پر نافذ کریں گے ۔
یادداشت میں 2026 سے 2029 تک دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے کلیدی شعبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، اس کے تحت تعلیم کی ڈیجیٹل تبدیلی، پیشہ ورانہ تعلیم، اوپن سائنس، مصنوعی ذہانت، عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی گورننس میں تعاون اور ثقافتی تنوع کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون مضبوط بنایا جائے گا۔دونوں فریقوں نےچائنا ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے افریقا اور ایشیا پیسیفک ریجن میں عالمی ثقافتی ورثے کے کنونشن کے نفاذ میں اس کی تعمیری صلاحیت مضبوط بنانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔








