چین ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اقوام متحدہ کی سینئر اہلکار

74
united nation

بیجنگ۔21جنوری (اے پی پی):ورلڈ اکنامک فورم 2023 کے سالانہ اجلاس کے دوران تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کی سیکرٹری جنرل ریویکاگرین اسپین نے کہا کہ چین کی ترقی اور کھلے پن نے دنیا کو اچھی خبریں دی ہیں۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق گرین اسپین نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی ڈی کپلنگ عالمی ترقی کے لیے سازگار نہیں ہے،دنیا کو عالمی اقتصادی نظام کے مشترکہ اجزاء کے طور پر چین اور امریکہ کی ضرورت ہے جو ترقی پذیر ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔ چین کا "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو ترقی پذیر ممالک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر سکتا ہے اور انہیں صنعت کاری اور اپنے پیداواری ڈھانچے کو متنوع بنانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

ریویکا گرین اسپین نے مزید کہا کہ ہم نے 2023 میں جو کچھ اچھی خبریں سنی ہیں، ان میں چین سے آنے والی اچھی خبریں بھی شامل ہیں اور ان کو ڈیووس فورم کے دوران بھی محسوس کیا گیا ہے۔ یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے بلاشبہ اچھی خبر ہے کیونکہ چین دوسرے ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔