اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ چین عالمی فرنیچر مارکیٹ اور بین الاقوامی تجارت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو چین کےدورے پر روانگی کےموقع پر کہی ۔ روانگی سے قبل وفد کے ہمراہ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دورے کا بنیادی مقصد نئی برآمدی منڈیوں …
چین عالمی فرنیچر مارکیٹ اور بین الاقوامی تجارت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے ، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ چین عالمی فرنیچر مارکیٹ اور بین الاقوامی تجارت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے ۔
یہ بات انہوں نے بدھ کو چین کےدورے پر روانگی کےموقع پر کہی ۔ روانگی سے قبل وفد کے ہمراہ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دورے کا بنیادی مقصد نئی برآمدی منڈیوں کا جائزہ، دو طرفہ تعاون کا فروغ اور فرنیچر کی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین عالمی فرنیچر مارکیٹ اور بین الاقوامی تجارت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور حالیہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں نہ صرف اقتصادی تعاون بلکہ باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وفد کی اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتوں سے معلومات کے تبادلے، تکنیکی تعاون اور اشتراک کے دروازے کھلیں گے۔








