چین مزید ہم خیال ممالک کی "گلوبل گورننس فرینڈز گروپ” میں شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے ،چینی وزارت خارجہ
چین مزید ہم خیال ممالک کی "گلوبل گورننس فرینڈز گروپ” میں شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے ،چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔29اپریل (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین مزید ہم خیال ممالک کی گلوبل گورننس فرینڈز گروپ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے ۔
سی جی ٹی این کے مطابق ویانا میں چین کے مستقل مشن نے "گلوبل گورننس فرینڈز گروپ”کے ویانا میں قیام کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے بدھ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ گزشتہ سال دسمبر میں نیویارک اور رواں سال فروری میں جنیوا میں اسی نوعیت کے” گروپ” کے قیام کے بعد ایک اور اہم پیش رفت ہے۔
صرف پانچ ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ گروپ تین بڑے عالمی مراکز نیویارک، جنیوا اور ویانا میں قائم ہو چکا ہے اور اس کے ارکان کی تعداد اور اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امید رکھتا ہے کہ مزید ممالک اس گروپ میں شامل ہوں گے، اقوام متحدہ کے کردار اور اختیار کو مضبوط بنانے کی حمایت کریں گے اور عالمی طرز حکمرانی کے نظام کی اصلاح و بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔








