چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.1 بلین سے متجاوز

152

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.1 بلین سے تجاوز کر گئی ۔ 54ویں چائنا شماریاتی رپورٹ برائے انٹرنیٹ ترقی کے مطابق جون 2024 تک چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تقریباً 1.1 بلین تک پہنچ گئی ۔ مزید برآں آل چائنا جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ACJA) کی رپورٹ کے مطابق چین کا ڈیجیٹل میڈیا 3,606 انٹرنیٹ نیوز انفارمیشن سروس یونٹس پر مشتمل ہے

جو 14,228 لائسنس یافتہ سروسز فراہم کررہا ہے جن میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور عوامی اکاؤنٹس شامل ہیں۔ اسی طرح چین کے پرنٹ میڈیا کے شعبے نے 2023 میں 26.01 بلین اخبار کی کاپیاں شائع کیں جن کی کل سبسکرپشن ویلیو 35.57 بلین یوان تھی۔